ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال تعلقہ میں 9جون تک امتناعی احکامات جاری

بنٹوال تعلقہ میں 9جون تک امتناعی احکامات جاری

Sat, 03 Jun 2017 00:53:08    S.O. News Service

بنٹوال2؍جون (ایس او نیوز) بنٹوال تعلقہ اسسٹنٹ کمشنررینوکا پرساد نے 2جون سے 9کی نصف شب تک تعلقہ بھر میں امتناعی احکامات جاری کردئے ہیں۔ امتناعی احکام کے مطابق بنٹوال تعلقہ میں اس دوران پانچ یا اس سے زیادہ لوگ بازار اورعام مقامات کے علاوہ عوامی عمارتوں اور سرکاری دفاتر کے اطراف جمع نہیں ہوسکیں گے ۔

امتناعی احکام والے عرصے میں کسی بھی قسم کے ہتھیاریا جسمانی نقصان پہنچانے لائق کوئی بھی چیز اپنے ساتھ رکھنا یا لے جاناقانونی جرم ہوگا۔کسی بھی قسم کے عوامی جلسے اور پروگرام منعقد نہیں کیے جاسکیں گے۔دھماکو چیزوں کے علاوہ کسی جگہ پر پتھروں کو جمع کرکے رکھنے پر بھی پابندی ہوگی۔عوام کو اکھٹا کرنے کے لئے چیخنا، آوازیں لگانا، گیت گانا، تصاویر کی نمائش کرنا، پوسٹرس لگانااور ہینڈبل تقسیم کرنااور کسی بھی طرح سے عوام کو مشتعل کرناممنوع ہوگا


Share: